اپنے بچوں اور بچیوں کی دینی تربیت سے غفلت نہ برتیں!

,

   

بلاشبہ سیلاب بڑا آرہا ہے، لیکن ایک بیدار ملت کی حیثیت سے ہمیں بالکل نہیں ڈرنا چاہئے، بلکہ ہمت و حوصلہ کے ساتھ جینا چاہئے، اور نظم و اتحاد کی قوت کو بروئے کار لانا چاہئے۔ انفرادی معاملات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمارا کردار معیاری اور بلند ہو، حسن اخلاق کا مظاہرہ کریں، شرعی حدود میں رہتے ہوئے تمام مسائل و معاملات کو حل کریں، ان شاءاللہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، دوسری بات یہ ہے کہ ہم دین و شریعت کی امانت کو اپنی نسلوں تک منتقل کریں، یہ دین ہم کو آباء و اجداد سے ملا ہے، اور اس کو آنے والی نسلوں تک پہونچانا ہماری ذمہ داری ہے، اپنے بچوں اور بچیوں کو دین دار اور اطاعت شعار بنائیں، بچوں اور بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دیں اس سے ہر گز غفلت اور سستی نہ برتیں ورنہ جو حالات پیدا ہو رہے ہیں، اس سے اندازہ ہو تا ہے کہ اس ملک میں اسپین کی تاریخ کو دہرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
(سابق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ