اپنے تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ کریں گے: خالد مشعل

   

غزہ : حماس تحریک کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل پر حملہ ایک حسابی مہم جوئی ہے۔ حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا اور اہم اس کے نتائج اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے العربیہ چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ قیدیوں کی تعداد کی تفصیلات صرف القسام بریگیڈز کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس اسرائیلی فوجیوں کے کافی قیدی ہیں۔ جس پر ہم اپنے قیدیوں کیلئے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ ہم نے کچھ ملکوں کو سویلین یرغمالیوں کے حوالے کرنے کیلئے اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔ ہمیں صرف اسرائیلی فوجی قیدی کے حوالے سے سروکار ہے۔ ہم اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ اسرائیل کے زیر حراست اپنے تمام قیدیوں کے بدلے کریں گے۔خالد مشعل نے کہا کہ نتن یاہو حکومت نے الاقصیٰ کو یہودیانے کا ایجنڈا طے کیا ہے۔ ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار رہا ہے۔ اسرائیل کے خلاف ہمارے آپریشن کا حساب ایک تنگ فریم ورک کے اندر تھا۔ ہمارے آپریشن میں حیرت کا عنصر تھا اس کیلئے یہ انتظام کیا گیا تھا کہ ہر کوئی اس کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے اثرات کا غیر ملکی قیدیوں تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔