اریس یس سربراہ نے کل پیر کو اپنے حق ووٹ کو استعمال کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ار یس یس کو اپنی سیاسی فائدہ کےلیے نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ کام پچھلے 90 سالوں سے ہو رہا ہے، ہم سب ایک ہی ہیں اور ایک ہی رہیں گے”۔
موہن بھاگوت نے کہاکہ سنگھ پرنکتہ چینی کرنا یانشانہ بنانا سیاست ہے اور یہ سیاست کا ایک حصہ ہے ۔ صحافیوں نے موہن موہن بھاگوت سے پوچھا کہ ویر ساورکر کو بھارت رتن دینے کے بھارتیہ جنتاپارٹی کے مطالبہ پر کانگریس آرایس ایس کو کیوں نشانہ بنارہی ہے ۔اس کے جواب میں موہن بھاگوت نے کہا یہ سب سیاسی چال چلی جا رہی ہے۔
موہن بھاگوت سے جب میڈیا والوں نے انتخابی نتائج کے بارے میں پوچھا گیاتو انھوں نے کہاکہ وہ سیاسی انسان نہیں ہیں اس لیے وہ اس معاملہ میں کچھ نہیں کہہ سکتے ۔انھوں نے کہاکہ 24اکتوبر کو نتیجہ کا اعلان ہوگا تب سب کو پتہ چل جائیگا ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ گھر سے باہر نکلیں اور اپنے ووٹ کے حق کا صحیح استعمال کریں۔