لندن: ایک برطانوی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص خود سبزیاں اور پھل کھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پالتو کتوں کو بھی سبزیوں سے بنی غذائیں (ویگن فوڈ) تین مہینے تک مسلسل کھلائے گا، اسے سالانہ 30 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 71 لاکھ روپے) سالانہ کا معاوضہ دیا جائے گا۔’اومنی‘ نامی یہ کمپنی ’ماحول دوست‘ ہونے کی دعویدار ہے جو کتوں کیلیے سبزیوں اور پھلوں سے تیار کردہ غذائیں فروخت کرتی ہے۔اپنی پریس ریلیز میں ’اومنی‘ نے کہا ہے کہ گوشت کی جگہ سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا مستقل حصہ بنا کر ہم اس زمین کے ماحول کی حفاظت میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔