سیمی ویالی امریکہ میں ایک بہادر خاتون نے اپنے پالتو کتے کو بچانے کیلئے ایک پہاڑی شیر کو نہ صرف مکے رسید کئے بلکہ اُس کے جبڑوں کو بھی چیرنے کی کوشش کی جو اس کے مکان کے صحن میں گھس آیا تھا۔ اس کوشش میں کتے کی جان چلی گئی اور خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اس سے قبل اسی علاقہ میں ایک اور کتے کو پہاڑی شیر نے زخمی کردیا تھا۔