مینیاپولیس ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ۔امریکہ میں سفیدفام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل سیاہ فام شہری کی میت میناپولیس کی نارتھ سینٹرل یونیورسٹی لائی گئی تواحترام میں پولیس اہلکاروں نے بھی گھٹنے ٹیک دیے۔تقریب سے ال شارپٹن نے انتہائی جذباتی خطاب کیا اور کہا کہ پولیس اہلکار نے گھٹنا فلائیڈ کی نہیں تمام سیاہ فاموں کی گردن پر رکھا تھا، انہوں نے کہا کہ تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔