اپوزیشن، حج کے مسئلہ پر سیاست نہ کرے: کرن رجیجو

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کے روز اپوزیشن سے کہا کہ وہ حج کے مذہبی مسئلہ پر سیاست کرنے سے گریز کرے اور بتایا کہ سعودی عرب نے کس طرح عازمین کے لئے خصوصی ونڈو کھولنے ہندوستان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔رجیجو نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا کہ سعودی قواعد و ضوابط اور ان کی جانب سے دی گئی مہلت کے مطابق تمام انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی او آئی) اور سی جی آئی نے 1 لاکھ 22 ہزار عازمین کے لئے پورا کام وقت پر مکمل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدبختانہ طورپر خانگی آپریٹرس جاریہ سال سعودی عرب کی دی گئی ٹائم لائن کے مطابق اپنے کنٹراکٹس کو قطعیت نہیں دے سکے اور ادائیگیاں نہیں کرسکے۔