اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا ‘ کو ملی راحت! ہائی کورٹ سے الیکشن کمیشن نے کہا: ہم کسی اتحاد کو ریگولیٹ نہیں کرسکتے

,

   

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر این ڈی اے کے خلاف متحد ہوئے 26 جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے نام کو لے کر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے بڑی راحت ملی ۔ الیکشن کمیشن نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا کہ ہم عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت کسی بھی اتحاد کو ریگولیٹ نہیں کر سکتے۔ کمیشن نے عدالت میں کہا کہ ہم انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (I.N.D.I.A.) کے نام پر کچھ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 29A کے مطابق اتحاد ریگولیٹڈ ادارے نہیں ہیں۔ دراصل کاروباری گریش بھاردواج نے ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی تھی، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا نام ‘انڈیا’ کو لے کر چیلنج کیا گیا تھا ۔