اپوزیشن اتحاد کیلئے تاریخی قدم :راہل گاندھی

,

   

نئی دہلی:اپوزیشن اتحاد کےسلسلے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اپنے تین روزہ دہلی قیام کے دوران کل کانگریس صدر ملکا رجن کھڑگے اور پارٹی رہنما راہل گاندھی سے ملاقا ت کر کے اپوزیشن اتحاد کےسلسلے میں تفصیل سے بات چیت کی ۔ نتیش کماراپنے ساتھ تیجسوی یادو ، منوج جھا جیسےلیڈران کو لیکر ملکا رجن کھڑگے کے گھر پہنچے اور لمبی بات چیت کی ۔ اس دوران کانگر یس لیڈر راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد نتیش کمار نے کہاکہ ہماری مہم بڑی ہے اور جلد ہی بہت سے لوگ ساتھ آئیں گے۔ نتیش کمار نے کہاکہ ہم لوگ ملکر زیادہ سے زیادہ پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے۔ آج ہم لوگوں کی لمبی بات چیت ہوئی ہےاور اتحاد کی بات طے ہوئی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ اب ہم ایک بار پھر سے دیگر پارٹیوں سے بات چیت کریںگے، جولوگ بھی راضی ہوں گے انہیں ساتھ لیکر آگے کا فیصلہ کرینگے