اپوزیشن ارکان کا عمران خان کے بیان پر سخت احتجاج

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد، 15 فروری( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم عمران خان کے جماعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر ان کی حکومت کو ‘گرانے ’ کی کوشش میں غداری کا مقدمہ درج کرنے والے بیان پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے سخت احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے حکومت کے مولانا فضل الرحمن کے خلاف ایسے کسی اقدام کا شدید احتجاج کیا اور حکومت کو چیلنج کیااگر ایسا کر سکتے ہو تو کرو۔پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمن اور خواجہ آصف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جاتا ہے تو یہ ناانصافی ہوگی۔ مطلوب دہشت گرد احسان اللہ احسان کھلے عام گھوم رہا ہے مگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف معاملہ درج کئے جا رہے ہیں۔ حکومت کو یہ بتانا چاہئے کن الزامات پر غداری کے کیس درج کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے خواجہ آصف نے کہاکہ سیاستدانوں کو مسٹر خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔