اپوزیشن اقتدار میں ہفتے میں چھ وزرائے اعظم ہونگے

,

   

اتوار کو تعطیل دیدی جائے گی ۔بی جے پی ورکرس سے امیت شاہ کا خطاب
پاناجی / پونے 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن جماعتوں کے مہا گٹھ بندھن ( عظیم اتحاد ) پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ اگر مہا گٹھ بندھن کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوجاتی ہے تو اپوزیشن کا ہر لیڈر چھ دن تک باری باری ایک دن کیلئے وزیر اعظم بنے گا اور اتوار کو ملک کو تعطیل دیدی جائے گی ۔ پاناجی کے قریب بی جے پی ورکرس سے خطابکرتے ہوئے امیت شاہ نے پارٹی ورکرس سے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں مودی کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے بی جے پی کی حکومت کشمیر سے کنیا کماری تک اور کولکتہ تک تمام در اندازوں کو نکال باہر کریگی ۔ امیت شاہ نے واضح کیا کہ شہریوں کا قومی رجسٹر در اصل در اندازوں کی نشاندہی کیلئے ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کانگریس صدر راہول گاندھی اس بات کا جواب دیں کہ آیا یہ عمل گوا میں بھی کیا جانا چاہئے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ لیول ورکرس لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے ۔