حیدرآباد 14 نومبر ( این ایس ایس ) اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور آر ٹی سی جے اے سی قائدین نے آج ایک اجلاس منعقد کرکے آر ٹی سی ہڑتال ‘ سڑک بند پروگرام ‘ بس روٹس کو خانگیانے پر عدالت میں سماعت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا ۔ آر ٹی سی جے اے سی قائدین اشوتھاما ریڈی ‘ رانی ریڈی ‘ کانگریس لیڈر ہنمنت راو ‘ تلگودیشم لیڈر ایل رمنا ‘ آر چندر شیکھر ریڈی ‘ بی جے پی کے موہن ریڈی اور سی پی آئی کے پی وینکٹ ریڈی بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ قائدین نے ہڑتال کو 18 نومبر تک جاری رکھنے کے منصوبے پر غور کیا اور کہا کہ حکومت کے رویہ پر مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔ ہڑتال پر عدالت میں پیر کو کوئی فیصلہ سنائے جانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے ۔