اپوزیشن ایم ایل ایز کے حلقوں میں حکومت کی جانبداری بی جے پی ایم ایل اے رگھونندن راؤ کا الزام

   

حیدرآباد 10 ستمبر (سیاست نیوز) دوباک کے بی جے پی ایم ایل اے ایم رگھونندن راؤ نے الزام لگایا کہ بی آر ایس قائدین بی سی بندھو اسکیم کے درخواست گذاروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور یہ کہا جارہا ہے کہ بی آر ایس میں شامل ہوں گے تو ہی اسکیم منظور کی جائے گی۔ رگھونندن راؤ نے کہاکہ حکومت اپوزیشن پارٹیوں کے ایم ایل ایز کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈس نہیں دیئے جارہے ہیں۔ استفادہ کنندوں کا انتخاب بی جے پی ایم ایل ایز اور سرپنچوں سے مشورہ کئے بغیر کیا جارہا ہے۔