نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن قائدین اور پارٹیاں بی جے پی مخالف ہیں لیکن وہ بی جے پی کو انتخابات میں شکست دینے سمجھوتہ کرنے اور اپنی نشستوں کی قربانی دینے کے لئے آمادہ نہیں ہیں۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے صدر کانگریس راہول گاندھی کے علاوہ دیگر علاقائی پارٹیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا ۔واضح رہے کہ سی پی آئی کو بہار کے عظیم اتحاد میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔