نئی دہلی: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے پارلیمنٹ میں بار بار خلل ڈالنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن زراعت اور کسانوں سے متعلق مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتی۔ چوہان نے جمعہ کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں بار بار ملتوی ہونا تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت اپوزیشن زراعت اور کسانوں کی بہبود پر بحث نہیں چاہتی۔ کل لوک سبھا میں زراعت پر بحث ہوئی تھی لیکن اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن آج زراعت پر بحث سے پہلے یا اس کے دوران ہنگامہ کھڑا کرتی ہے تو واضح ہو جائے گا کہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے الگ اور کھانے کے الگ۔ اپوزیشن پارٹی کسان مخالف ہے اور وہ کسانوں کی بھلائی نہیں چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کا مطلب کاشتکاری اور کسانوں پر پارلیمنٹ میں، لوک سبھا میں بحث ہونی چاہئے تھی۔