نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے شدید احتجاج کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے آج صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کرکے قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کسانوں کے احتجاج کو روکنے کی حکومت کی جانب سے کی جارہی کوششوں کے بیچ آج اپوزیشن کے 5 رہنماؤں نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور تین زرعی قوانین کی منسوخی پر زور دیا۔ اپوزیشن پارٹیوں کے ایک مشترکہ وفد نے صدر سے قوانین کو واپس لینے کی اپیل کی۔ اس وفد میں راہول گاندھی ، شردپوار ، سیتارام یچوری ، ڈی راجہ ، ڈی ایم کے لیڈر ایلنگون شامل تھے۔