اپوزیشن لاکھ برا کہیں ، عوام حکومت کے ساتھ

   

دوباک میں ترقیاتی پروگراموں سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
دوباک یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے دوباک رکن اسمبلی رام لنگاریڈی کے ہمراہ دوباک کا دورہ کیا ۔ مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاحی و سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی ۔ چودرپلی گاؤں میں کمری سنگم کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ستاری سنگم ، یادو سنگم کا افتتاح کیا ۔ لچھاپیٹ میں ADE آفس کا افتتاح کیا ۔ دوباک میں دو کروڑ روپیوں سے تعمیر کئے جانے والی لائبریری کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بعد ازیں وزیر اعلی کے سی آر نے بچپن میں جہاں تعلیم حاصل کی تھی اس اسکول کو دس کروڑ روپیوں سے ازسرنو تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اس اسکول کا معائنہ کیا ۔ ایک ہزار ڈبل بیڈروم مکانات زیر تعمیر ہیں ۔ ان مکانات کا معائنہ کیا ۔ 100 بستر والے سرکاری دواخانہ کا معائنہ کیا ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے اس دوران عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جلد سے جلد کاموں کو مکمل کئے جائیں ۔ دوباک میں رجسٹریشن آفس کا افتتاح کیا ۔ چیرواپور مندر سے لیکر پیدا گونڈا ویلی تک بی ٹی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ میونسپل آفس کے احاطے میں منعقد کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ہونے کے بعد ہی سے دوباک ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ دوباک کو حال ہی میں میونسپلٹی کا درجہ حاصل ہوا ۔ حکومت تلنگانہ میں ہر طبقے کے لوگ فلاحی اسکیمات سے استفادہ اٹھا رہے ہیں ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین چاہے کتنا بھی حکومت کو برا بھلا کہیں لیکن عوام حکومت کے ساتھ ہیں ۔ اس پروگرام میں ایم پی پی پشپا لتا ، زیڈ پی ٹی سی رویندر ، ایم پی ٹی سی سرپنچ اور ٹی آر ایس قائدین کثیر تعداد میں شریک تھے ۔