اپوزیشن کا ہنگامہ ، راجیہ سبھا کی کارروائی متاثر

   

نئی دہلی، 05 اگست (یواین آئی) بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے خصوصی عمل کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا میں منگل کو بھی ہنگامہ کھڑا کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر2بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ضروری قانون سازی کے دستاویزات ایوان کی میز پر رکھنے کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے اراکین کو بتایا کہ انہیں رول 267 کے تحت تحریک التواء کے 34 نوٹس موصول ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام نوٹس قواعد کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے انہیں قبول نہیں کیا گیا ہے ۔قبل ازیں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ملکارجن کھرگے نے انہیں یکم اگست کو ایک خط لکھا تھا اور اسپیکر کی کرسی کے قریب سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا۔