اپوزیشن کا 12 جون کا اجلاس موخر

   

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کا 12 جون کو پٹنہ میں منعقد ہونے والا اجلاس ، کانگریس اور ڈی ایم کے کی درخواست پر موخر کر دیا گیا۔یہ اجلاس اب 23 جون کو ہوگا۔ امکان ہیکہ یہ تبدیلی راہول گاندھی کی غیر موجودگی کے پیش نظر کی گئی ہے جو امریکہ کے دورہ پر ہیں اور 15 جون کو ان کی واپسی متوقع ہے۔ سونیا گاندھی بھی طبی وجوہات کی بناء پر پرینکا گاندھی کے ساتھ بیرون ملک میں ہیں۔ پٹنہ میں یہ میٹنگ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی پہل پر ہو رہی ہے۔