کانگریس کے جنرل سیکرٹری وینو گوپال نے کہا کہ مرکزی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ڈرانے کے لئے مرکزی ایجنسیوں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور محکمہ انکم ٹیکس کا استعمال کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے جنرل سیکرٹری نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ، یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ جب بھی ملک میں کسی طرح کے انتخابات ہوتے ہیں تو کانگریسی لیڈروں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپہ ماری کا ڈرامہ شروع کیا جاتا ہے۔ انهوں نے کہا کہ کانگریس ملک کے قوانین پر عمل کرنے کی حامی رہی ہے لیکن ملک میں بی جے پی رہنماؤں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ مارنے کی کارروائی نہ ہونے سے سوال اٹھائے جاتے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ای ڈی ، محکمہ انکم ٹیکس اور الیکشن کمیشن مرکزی حکومت کی کٹھ پتلی بن کر رہ گئے ہیں اور ملک کے عوام بی جے پی حکومت کا کام کاج کار دیکھ رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔وینوگوپال نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی نے جنتا دل (ایس) اور کانگریس حکومت کو گرایا ہے اور اس کے لئے ممبران اسمبلی کو رقم کی پیشکش کی گئی تھی لیکن کسی بھی بی جے پی لیڈر کے خلاف کسی طرح کے لین دین کا کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا۔