نئی دہلی : کسانوں کی مشکلات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کرنے کے مطالبے پر حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی کے سبب لوک سبھا کی کارروائی چہارشنبہ کو 12:30 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔جیسے ہی وقفہ سوالات شروع ہوا ، کانگریس کے قائد ایوان ادھیر رنجن چودھری نے کسانوں کے احتجاج کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ کسان خودکشی کر رہے ہیں اور حکومت ان کی بات نہیں سن رہی ہے ۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران کسی بھی معاملہ پر بحث کا نوٹس دیتے ہیں تو وہ بحث کی اجازت دینے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے ممبران سے درخواست کی وہ وقفہ سوالات میں رکاوٹ کھڑی نہ کریں ۔