اپوزیشن کی یاترا اقتدار کی جدوجہد:صدرنشین کونسل تلنگانہ

   

حیدرآباد10جون (یواین آئی) قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندر ریڈی نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کی یاتر ا عوام کیلئے نہیں بلکہ اقتدار کی جدوجہد ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت میں کئی نہریں کھود کر چھوڑی گئی تھیں جبکہ بی آر ایس حکومت نے اس میں پانی لایا ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے 9سال میں ضلع میں جو ترقی ہوئی وہ ترقی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ کانگریس میں وزیراعلیٰ کاامیدوار کون ہیں۔