اپوزیشن کے بہکاوے میں احتجاج کا اعتراف

   

Ferty9 Clinic

بارش سے متاثرہ موضع کنڈے گاؤں کے وفد کی رکن اسمبلی سے ملاقات اور ٹی آر ایس پر اعتماد کا اظہار

بھینسہ ۔ بھینسہ منڈل کا حالیہ بارش میں سیلاب سے متاثرہ موضع گنڈے گاوں کا مختلف طبقات پر مشتمل وفد جن میں سائی ناتھ ، کیلاش ،رائصاب ،اشوک ،بابو ودیگر نوجوان طبقے کی کثیر تعداد نے مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ موضع کی تباہی اور بدترین صورتحال پر مختلف اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے بہکاوے اور غلط فہمی کا شکار ہوکر حکومت کے خلاف احتجاج منظم کیا جس پر شرمندہ ہیں کیونکہ موضع گنڈے گاوں کے عوام کی مسائل کی یکسوئی صرف اور صرف ٹی آر ایس دور حکومت اور آپکی قیادت میں ہی ممکن ہے مذکورہ وفد نے عزم کیا کہ مستقبل میں موضع کے کسی بھی مسئلہ پر ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے آپ کو تمام مسائل سے واقف کروایا جائیگا اور کسی بھی اپوزیشن جماعتوں کی غلط فہمیوں کا شکار ہرگز نہیں ہونگے جس پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے مذکورہ وفد کو بھروسہ دیتے ہوئے موضع گنڈے گاؤں کے مسئلہ کی مستقل یکسوئی کو بہت جلد عمل میں لایا جائیگا کیونکہ اس مسئلہ پر خصوصی دلچسپی لیکر تلنگانہ وزیراعلی سے نمائندگی کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں موضع گنڈے گاؤں کے مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کروائی گئی جس پر حکومت کی جانب سے عنقریب احکامات کی اجرائی عمل میں آئیگی انھوں نے کہاکہ تعلقہ کے تمام مسائل کی یکسوئی میرانصب العین ہے اور ٹی آرایس حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے ہر وقت سنجیدہ اور تمام تر سہولیات و اسکیمات فراہم کر رہی ہے جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی جس پر متاثرہ موضع کی عوام نے ہر وقت حکومت سے ہی وابستہ ہوکر موضع کے مسائل کی یکسوئی کروانے کا عزم اور رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے موضع کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا مکمل یقین کا اظہار کیا اس موقع پر بھینسہ سابقہ ایم پی پی این راجیشور ودیگر موجود تھے۔