اپوزیشن کے طرز عمل سے ناراض دھنکھڑ نےکچھ دیر کیلئے نشست چھوڑ ی

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ جمعرات کو ایوان میں کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن پارٹیوں کے طرز عمل سے اتنے پریشان ہوئے کہ وہ ناراض ہوکر کچھ دیر کے لیے نشست چھوڑ کر چلے گئے ۔جیسے ہی چیئرمین نے ایوان میں قانون سازی کا کام شروع کرکے وقفہ صفر شروع کرنا چاہا ، اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے پیرس اولمپکس میں خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے واقعہ سے متعلق معاملہ اٹھانا چاہا۔چیئرمین نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی شروع کردی۔ ایوان میں ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مشتعل ہوکر چلاتے ہوئے احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے کچھ دیر کے لیے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔