اپولو ہاسپٹل میں زیر علاج انجن کمار یادو کی عیادت

   

حیدرآباد۔/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) اپولو ہاسپٹل میں زیر علاج سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ انجن کمار یادو کی مختلف قائدین نے عیادت کی ہے۔ پولٹیکل افیرس کمیٹی کے صدرنشین محمد علی شبیر نے اپولو ہاسپٹل پہنچ کر انجن کمار کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرس سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری آل انڈیا یوتھ کانگریس انیل کمار یادو، جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس اروند کمار، سابق کارپوریٹر محمد واجد حسین، جی شنکر، اجئے کمار، مہیش کمار اور دوسرے موجود تھے۔ واضح رہے کہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور ایم پی اور سکریٹری اے آئی سی سی بوس راج نے بھی انجن کمار یادو کی عیادت کی۔ڈاکٹرس نے کہا کہ انجن کمار یادو کی حالت مستحکم ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔R