اپوگوڑہ ریلوے لائین پر دو بھائی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

   

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں دو بھائی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات یہ حادثہ پیش آیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 30 سالہ سید انور اور 25 سالہ سید تاج عرف حفیظ کل رات پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ دونوں اپو گوڑہ اور یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ جو نشیمن نگر تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن تھے اور پیشہ سے مزدوری کرتے تھے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔