ممبئی : بالی ووڈ فلمساز راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں اچھی سکرپٹ ملی تو وہ ‘منا بھائی 3‘ بنائیں گے ۔ راجکمار ہیرانی نے سنجے دت اور ارشد وارثی کو لے کر سپر ہٹ فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ بنائی تھی۔ ‘مُنا بھائی ایم بی بی ایس’ کی کامیابی کے بعد ہیرانی نے ‘لگے رہو منا بھائی’ بنائی جو کافی پسند کی گئی تھی۔ ناظرین اب ‘منا بھائی 3’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، راج کمار ہیرانی نے ‘منا بھائی 3’ کے حوالے سے خبردی ہے ۔ ہیرانی نے کہا کہ منا بھائی فرنچائزی کی دونوں فلمیں بہت اچھی تھیں۔ میرے پاس پانچ نامکمل اسکرپٹ ہیں، لیکن میں منا بھائی 3 اس وقت تک نہیں بناؤں گا جب تک کہ میں ان دونوں فلموں کی کہانی کے ساتھ میچ نہیں کر لیتا۔ میں اس فرنچائز میں ایک اور فلم بنانے کے لیے بہت پرجوش ہوں، لیکن میں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ میں اس میں کب کام کروں گی۔ اس کے لیے مجھے سنجے دت کا فون آیا۔