اچھی خبر! دو دن بعد پٹرول۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے آج ملی راحت، جانیں تازہ قیمت

,

   

2 اکتوبر یعنی بدھ کے روز دو دن بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آج دہلی میں پٹرول 74.61 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ وہیں، ڈیزل 67.49 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ بتا دیں کہ سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پر ہوئے حملے کے بعد سے مسلسل پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، بدھ کو دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 74.61 روپئے، 77.23 روپئے،80.21 روپئے اور 77.51 روپئے فی لیٹر ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت بھی بالترتیب 67.49، 69.85 روپئے، 70.76 روپئے اور 71.31 روپئے فی لیٹر ہے۔

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بدلتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد ان کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔