اچھی خبر! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر آئی کمی، جانیں کیا ہے تازہ قیمت

,

   

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز کوئی تبدیلی نہیں ہونے کے بعد آج جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں پھر گراوٹ درج کی گئی ہے۔ جمعرات کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔ وہیں، دوسری طرف، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 پیسے کی تخفیف ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ پچھلے مہینہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا دور شروع ہوا تھا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، جمعرات کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 73.54 روپئے، 79.15 روپئے، 76.18 روپئے اور 76.38 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں صارفین کو ڈیزل بالترتیب 66.75 روپئے، 69.97 روپئے، 69.11 روپئے اور 70.51 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔