اچھی خبر ! پٹرول اور ڈیزل کے دام میں آج لگاتار دوسرے دن ہوئی یہ بڑی تبدیلی ، جانیں کیا ہے نئی قیمت دو دن

,

   

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات سے ایک مرتبہ پھر کمی آنے لگی ہے ۔ بتادیں کہ تقریبا ایک ماہ کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کی شروعات ہوئی ہے ۔ جمعہ کو دہلی میں پٹرول 18 پیسے اور ڈیزل 8 پیسے سستا ہوا ہے ۔ وہیں ممبئی ، کولکاتہ میں پٹرول 18 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے ۔ جبکہ چنئی میں میں پٹرول کی قیمتوں میں 19 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ۔ خاص بات یہ ہے کہ دو دن میں دہلی میں پٹرول میں 28 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 14 پیسے فی لیٹر کی تخفیف درج کی گئی ہے ۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 74.33 روپے ، 79.93 روپے ، 76.96 روپے اور 77.21 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔ جبکہ ان چاروں شہروں میں ڈیزل بالترتیب 67.35 روپے ، 70.71 روپے ، 69.71 روپے اور 71.15 روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بدلتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد ان کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

  1. https://twitter.com/CNBCTV18Live