“اچھی سڑکوں کی وجہ سے ہوتے ہیں حادثات” مدھیہ پردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی کا بیان

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا کی ماندھاتا اسمبلی سے بی جے پی کے ایم ایل اے نارائن پٹیل نے سڑک حادثات میں اضافے کی وجہ اچھی سڑکوں کو بتایا ہے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ اچھی سڑکوں کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔ اچھی سڑکوں کی وجہ سے گاڑیاں تیز رفتاری سے چلتی ہیں۔ تیز رفتار گاڑی کسی بھی وقت بے قابو ہو سکتی ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے۔ بتادیں کہ مدھیہ پردیش کی سڑکوں کی حالت ان دنوں بہت خراب ہے۔ جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔ یکم جنوری سے اب تک صرف کھنڈوا میں چار بڑے بس حادثات ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود بی جے پی ایم ایل اے کی یہ دلیل سمجھ سے بالاتر ہے۔