اچھی صحت انسان کی سب سے بڑی دولت: نقوی

   

نئی دہلی: مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اچھی صحت ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے ۔ نقوی نے ’بین الاقوامی یوم یوگا‘کے موقع پر اترپردیش کے فتح پور سیکری میں واقع تاریخی ’پنچ محل‘ میں سماج کے تمام طبقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد کیساتھ یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا اچھی صحت کے خزانے کی ’سنہری کلید‘ ہے اور اچھی صحت ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوگا پوری دنیا کی صحت، ہم آہنگی اور خوشحالی کیلئے ’پرفیکٹ انڈین ہیلتھ ہیمپر‘ہے ۔ نقوی نے کہا کہ وہ خود بھی پچھلے کئی برسوں سے یوگا کر رہے ہیں۔ یوگا نہ صرف ورزش ہے بلکہ یہ ایک ’صحت سائنس‘بھی ہے ۔ یوگا دماغ اور جسم کے درمیان اتحاد پیدا کرتا ہے ۔