اچھی صحت اور گھر کی آمدنی میں اضافہ کے لیے سائیکلنگ

   

58 سالہ خاتون اس کے دادا ، سابق ایم ایل اے کی ’ سادہ زندگی ‘ کے اصول پر عمل پیرا
حیدرآباد :۔ اس کے دادا ایم رام کشن راؤ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 58 سالہ ایم سری دیوی نے عمر کو خاطر میں نہ لانے والی پھرتی اور مستقل مزاجی و ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور ٹاون میں دوسروں کو ایک صحت مند طرز زندگی گذارنے کے سلسلہ میں تحریک کا باعث بن رہی ہے ۔ کھمم میں نائیڈو پیٹا کی ساکن سری دیوی تقریبا روزانہ اس کی سیکل پر 4.5 کلو میٹر کا سفر کرتے ہوئے ٹاون کی سڑکوں سے گذرتے ہوئے ٹاون میں ایک ریٹائرڈ بینک ملازم کے گھر پہنچتی ہے جہاں وہ ایک کوک کے طور پر کام کرتی ہے ۔ اس کے ساتھ وہ دوسروں میں اس بات کے لیے تحریک پیدا کررہی ہے کہ اچھی صحت کی برقراری کے لیے سیکل سواری کو اختیار کریں اور آسمان کو چھوتی فیول قیمتوں کے اس دور میں رقم کی بچت کریں ۔ اس خاتون نے کہا کہ ’ میرے دادا ، جو 80 کے دہے میں کھمم سے دو مرتبہ سی پی آئی ( ایم ) رکن اسمبلی تھے ، نے ایک سادہ زندگی گذاری اور ان کی سخاوت اور فیاضی کی وجہ ان کی بہت تعریف اور قدر دانی کی گئی ۔ وہ ایک ٹریڈ یونین لیڈر کی حیثیت سے ورکرس سے ملنے کے لیے کتہ گوڑم کول بیلٹ علاقہ میں جانے کے لیے سیکل پر سفر کیا کرتے تھے ‘ ۔ سری دیوی نے مزید کہا کہ سادہ زندگی گذارنے اور سخت محنت کرنے کی خوبیاں اسے اس کے دادا سے ورثہ میں ملی ہیں ۔ اس نے کہا کہ ’ میرے شوہر ، ایک ریٹائرڈ ملازم مرلی کرشنا کو ایک قلیل پنشن ملتا ہے ۔ میں ہمارے گھر کی آمدنی میں اضافہ کے لیے ایک ریٹائرڈ بینک ملازم کے گھر میں ایک کوک کے طور پر کام کررہی ہوں ‘ ۔ وہ زائد از بیس سال قبل خریدی گئی سیکل پر سفر کرتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے اور اس کے گھر کی آمدنی میں اضافہ کیلئے سخت محنت کرتی ہیں ۔ اس نے کہا کہ سائیکلنگ کیلئے صرف ایک وقت سیکل خریدنے کے سرمایہ کاری کرنی ہوتی ہے اور اس کے بعد کوئی رقم خرچ کئے بغیر جہاں چاہے سیکل پر سفر کرنے کی آزادی ہوتی ہے ۔ اس خاتون نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اچھی صحت کی برقراری کے لیے سیکل سواری کو اختیار کریں ۔۔ ( بشکریہ دی ہندو )