اچھی کارکردگی کیلئے جم کر پریکٹس کی ہے : شریس ایئر

   

شارجہ ۔ دہلی کیپٹلس کے کپتان شریس ایئر نے کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں ملی18 رن کی جیت کے بعد کہا کہ وہ قدرتی طور پر باصلاحیت کھلاڑی نہیں ہیں بلکہ اچھی کارکردگی کے لئے انہوں نے جم کر پریکٹس کی ہے ۔ شریس نے کہا یہاں اسکور کا دفاع کرنا واقعی میں مشکل ہے ۔ یہ ایک دلچسپ ٹورنامنٹ رہا ہے ، خاص طور پر شارجہ میں۔ اس میدان پر کھیلنا ہمیشہ شاندار تجربہ ہوتا ہے ۔ گزشتہ مرتبہ میں یہاں انڈر 19 ٹیم کی طرف سے کھیلا تھا۔ ٹیم کے لئے ضروری تھا کہ میں شروعات میں کچھ وقت وکٹ پر گزاروں ۔ اس کے بعد اسٹرائیک روٹیٹ کرتا رہوں ۔ خوش قسمتی سے یہ ہمارے لئے کام کرگیا۔ ایسا میں نے پہلے بھی کیا ہے ۔ میں نے اپنے جم سیشنوں میں بہت پسینہ بہایا ہے اور اس کا نتیجہ یہاں دیکھنے کو ملا ، لہذا میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں قدرتی طور پر باصلاحیت کھلاڑی ہوں۔