نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بڑے گھوٹالے کی تحقیقات کی مانگ کے حوالے سے تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہیں اور جب تک اس معاملے میں جے پی سی تحقیقات نہیں کرائی جاتی اپوزیشن کا یہ مطالبہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنڈن برگ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے اکاؤنٹنگ فراڈ اور ہیرا پھیری میں ملوث رہا ہے ۔ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس کی قیادت میں کئی اپوزیشن پارٹیاں معاملے کی جے پی سی سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
ترجمان نے اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ ‘‘اپوزیشن کی 19 جماعتیں متحد ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اڈانی معاملے پر جے پی سی تشکیل دے ۔