احمد آباد: نجی شعبہ کی سب سے بڑی پاور ٹرانسمیشن اور ریٹیل ڈسٹری بیوشن کمپنی اڈانی ٹرانسمیشن لمیٹڈ(اے ٹی ایل) نے اپنے زیرتعمیر ٹرانسمیشن اثاثہ جات کے پورٹ فولیو کے لئے 70کروڑ ڈالرجمع کئے ہیں۔اے ٹی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر اور چیف ایکزیکیوٹیو افسر انل سردانا نے جمعرات کو بتایاکہ یہ پروجیکت ٹرانسمیشن شعبہ میں بین الاقوامی بینکوں کی طرف سے منظور شدہ اپنی طرح کا پہلا اور اڈوانی گروپ کے ہولیسٹک گروتھ ماڈل کی توثیق کرتا ہے ۔ یہ ریوالونگ فیسلٹی گجرات اور مہاراشٹر میں اے ٹی ایل کے چار ٹرانسمیشن پروجیکٹ کی مالی معاونت کرے گی۔ اڈوانی گروپ کی تمام کمپنیوں نے موسمیاتی تبدیلی پر ملک کے عزم کا احترام کرنے کے لئے اپنی سرمایہ کاری منصوبوں کوا لائنڈ کیا ہے ۔ اے ٹی ایل گرڈ کی پائیداری اور پائیدار، قابل اعتماد اور کفایتی توانائی کا حل فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے ۔
