اڈانی کمپنیوں کے شیئر ہولڈرس کو ہفتہ بھر میں 3700 کروڑ روپے کا نقصان

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو لگاتار خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ہفتہ ہی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر ہولڈرس کو 3700 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔اس ہفتہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں نے اپنے جنوری۔مارچ کے سہ ماہی نتائج جاری کیے ہیں۔ اڈانی گروپ کی 7 کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ہفتہ 3782 کروڑ روپے گرا ہے۔ اس طرح اڈانی گروپ کے سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 3782 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جمعہ کو اڈانی گروپ کی 6 کمپنیوں کے شیئرس عام سطح پر رہے، جبکہ اڈانی ٹرانسمیشن اور اڈانی ٹوٹل گیس کے شیئرس ایک فیصد گر کر بند ہوئے۔