اڈانی کو بچانے کے لیے آرین خان کو بلی کا بکرا بنایا گیا : ڈاکٹر کے نارائنا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے ڈرگس کیس میں اڈانی کو بچانے کے لیے بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خاں کے فرزند آرین خان کو بلی کا بکرا بنانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ افغانستان سے براہ ایران گجرات کے بندرگاہ پر ڈرگس پہونچا ہے ۔ اس کیس میں اڈانی کو بچانے اور اصل موضوع سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرگس کیس میں آرین کو پھنسا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیرائن کی فروخت سے اڈانی خاندان کو روزانہ 1000 کروڑ روپئے کی آمدنی ہونے کا الزام عائد کیا ۔ مندرا بندرگاہ کو پہونچنے والا ڈرگس کا آفس آڈرس وجئے واڑہ کا ہے ۔ اس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ آندھرا پردیش کی جگن موہن ریڈی کی حکومت مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اشاروں پر کام کررہی ہے ۔ وجئے واڑہ کے ہیڈ آفس سے ہی ہرائین آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، ٹاملناڈو کے علاوہ دیگر ریاستوں کو سربراہ ہورہی ہے ۔ حکمرانوں اور این سی بی عہدیداروں کی جانب سے اس کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری نے اسرائیل کے تکنیکی عصری آلہ جات پیگاسیس سے ملک کے اہم قائدین شخصیتوں اور اداروں کی جاسوسی کی جارہی ہے ۔ اس معاملے میں صحافی بھی محفوظ نہیں ہے ۔۔ ن