اڈانی کیخلاف امریکی سمن ، عدالت سے اجازت طلب

   

265 ملین ڈالر کی رشوت اسکیم معاملہ میں پیشرفت
واشنگٹن ۔ 23 جنوری (ایجنسیز) یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایک امریکی عدالت سے ہندوستانی ارب پتی گوتم اڈانی اور اس گروپ کے ایگزیکٹیو ساگر اڈانی کو 265 ملین ڈالر کی رشوت اسکیم اور مبینہ فراڈ کے معاملہ میں شخصی ای میل پر سمن جاری کرنے کی اجازت چاہتی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ سابق میں ہندوستان اس معاملہ میں سمن وصول کرنے کی دو درخواستوں کو قبول کرنے سے انکار کرچکا ہے۔ امریکہ میں یہ بہت بڑا لیگل کیس ہے جس میں ہندوستانی گروپ ملوث ہے۔ کمیشن بانی اڈانی گروپ گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر کو گزشتہ ایک سال سے سمن بھیجنے کی کوشش کررہا ہے۔ حکومت ہند کا ردعمل حوصلہ افزائی نہیں ہے، اس لئے کمیشن حکومت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دونوں اڈانی کو ان کے شخصی ای میل پر سمن بھیجنا چاہتا ہے۔