اڈانی کیس میں جئے رام رمیش کا شکتی کانت اور مادھبی کو مکتوب

   

نئی دہلی: کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ہنڈنبرگ میں اڈانی گروپ کے خلاف لگائے گئے الزامات کے پیش نظر ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانتا داس اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ سیبی کے چیئرمین مادھبی پوری بوچ کو ایک خط لکھ کر جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انھوں نے مسٹر داس سے معاملے کی جانچ کرنے کو کہا اور پوچھا کہ کیا اڈانی گروپ کو کوئی ضمانت دی گئی ہے کہ اگر غیر ملکی فنڈنگ نہیں ملتی ہے تو ہندوستانی بینکوں سے کہا جائے گا کہ وہ گروپ کو بیل آؤٹ پیکج دیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کو دو پہلوؤں کو دیکھنا چاہئے اور بتانا چاہئے کہ ہندوستانی بینکنگ سسٹم میں اڈانی گروپ کا حقیقی خطرہ کیا ہے اور اگر گروپ کو غیر ملکی فنڈنگ میں کمی آتی ہے تو اس بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیا منصوبہ ہے ۔ پچھلے پندرہ دن میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے ۔ گروپ پر شیئرز میں دھاندلی اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا ہے ۔