حیدرآباد18۔اکٹوبر(سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے صدرنشین اڈانی گروپ گوتم اڈانی نے ملاقات کرکے ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کے قیام پر مبارکباد پیش کی اور اڈانی فاؤنڈیشن سے 100 کروڑ کا عطیہ ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کیلئے حوالہ کیا ۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری شانتی کماری ‘ کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔