اڈانی کے اقتصادی جرائم کی جے پی سی کے ذریعے جانچ کرائی جائے، وزیراعظم سے راہل گاندھی کا مطالبہ

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کل یہاں صنعتکار گوتم اڈانی کے ذریعے مبینہ طور پر کیے گئے اقتصادی بدعنوانیوں کی مشترکہ جوائن پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو صنعت کار کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ممبئی میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کرنے آئے راہل گاندھی نے عالمی شہرت یافتہ تین اخباروں کے تراشے اخبار نویسوں کے روبرو پیش کئے اور کہاکہ ایک ایسے وقت جب ہمارے ملک کو جی 20 میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی ملک پر نظریں جمی ہوئی ہیں اس وقت ان اخبارات میں صنعتکار اڈانی کے خلاف جامع ثبوت کے ساتھ ایسے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس میں انکی جانب سے کی گئی اقتصادی بدعنوانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔