اڈانی گروپ کا اے اے ایل پی کے تحت اسکالرشپ کا اعلان

   

لکھنؤ، 22 فروری (یو این آئی) اڈانی گروپ نے جامع قیادت کی ترقی اور ملک کی تعمیر کے اپنے عزم کے تحت اڈانی ایکسیلریٹڈ لیڈرشپ پروگرام (اے اے ایل پی) 2025۔27 بیچ کے لیے ملک کے ممتاز کاروباری تعلیمی اداروں کے 24 طلبہ کو مکمل طور پر مالی اعانت یافتہ اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جاری کردہ بیان کے مطابق منتخب طلبہ آئی آئی ایم بنگلورو، آئی آئی ایم کولکاتہ، آئی آئی ایم لکھنؤ اور انڈین اسکول آف بزنس سے ہیں۔ انہیں احمد آباد میں واقع گروپ کے صدر دفتر میں کرن اڈانی کے ذریعہ اعزاز سے نوازا گیا۔مسٹر اڈانی، اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون کے منیجنگ ڈائریکٹر اور اڈانی سیمنٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔ اے اے ایل پی اسکالرشپ کا مقصد معاشی طور پر محروم مگر باصلاحیت اور قیادتی صلاحیت والے طلبہ کی معاونت کرنا ہے ۔ انتخابی عمل میں تعلیمی امتیاز اور معاشی ضرورت دونوں کو اہمیت دی گئی ہے ، تاکہ پس منظر کی رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر صلاحیت کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔سال 2025۔27 بیچ میں آیوش شریواستو (آئی آئی ایم لکھنؤ) شامل ہیں، جنہوں نے 500 سے زائد انجینئروں کو پیچیدہ آئل و گیس نظام میں تربیت دی ہے اور یورپ کے آف شور آپریشنز میں اہم تکنیکی ترقی کی قیادت کی ہے ۔ اسی طرح آنند بابو کامینینی (آئی آئی ایم کولکتہ) نے جے ای ای، کیٹ اور یو پی ایس سی جیسے قومی امتحانات میں سرفہرست 0.1 فیصد میں مقام حاصل کیا ہے ۔ بیچ میں مدھو گپتا اور کنو بنسل بھی شامل ہیں۔
جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں پیشہ ورانہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔