اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ،سپریم کورٹ کی جانب سے کوئلہ درآمدات کیس میں سماعت

,

   

٭ سپریم کورٹ نے کوئلہ درآمدات کیس میں اڈانی گروپ کے خلاف جاری تحقیقات کا جائزہ لیتے ہوئے ریونیو انٹلیجنس کے ڈائرکٹوریٹ کو ہدایت دی ہیکہ وہ اس معاملہ کی گہرائی سے جانچ کرے۔ کوئلہ کی درآمدات کے ذریعہ ٹیکس بچانے کے الزامات کے تحت اڈانی گروپ کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ کا یہ حکم ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف حکم التوا ہے۔ اس کیس میں ڈی آر آئی کو اجازت دی گئی ہیکہ وہ بیرونی ممالک سے اس کیس سے متعلق جو بھی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں اکھٹا کریں۔ برقی کمپنیوں کے خلاف کی جارہی بڑے پیمانہ کی تحقیقات کے حصہ طور پر جانچ ہورہی ہے۔