اڈانی گروپ کے زیادہ تر حصص دوسرے دن بھی گر گئے

,

   

گرفتاری کیلئے اڈانی اور سات دیگر کیخلاف وارنٹ کی اجرائی ممکن: اٹارنی روی بترا

نئی دہلی :اڈانی گروپ کی 10 درج کمپنیوں میں سے آٹھ کے حصص میں جمعہ کو صبح کی تجارت کے دوران بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکی استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ شمسی توانائی کے معاہدوں کے لیے سازگار شرائط کے بدلے ہندوستانی اہلکاروں کو 265 ملین ڈالر (تقریباً 2200 کروڑ روپے) رشوت دینے کی اسکیم کا حصہ ہیں۔اڈانی گرین انرجی 10.95 فیصد گر گئی اور اڈانی انرجی سلوشنز 8.57 فیصد گر کر بی ایس ای پر 52 ہفتوں کی کم ترین سطح 637.85 روپے پر آ گئی۔گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کے حصص 6.98 فیصد گر کر 52 ہفتوں کی کم ترین سطح 2030 روپے رہ گئے۔دریں اثناء نیویارک میں ہندوستانی صنعت کار گوتم اڈانی اور سات دیگر افراد کے خلاف مقدمہ بہت آگے جا سکتا ہے اور گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے ساتھ حوالگی کی کوششوں کا باعث بن سکتا ہے۔. امریکہ میں کروڑوں ڈالر کے رشوت ستانی کے مقدمے میں دیوانی اور فوجداری الزامات درج کیے جانے کے بعد، یہاں کے ایک ممتاز وکیل نے یہ بات کہی۔امریکی محکمہ انصاف نے بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص اڈانی اور اس کے بھتیجے ساگر اڈانی پر سات دیگر افراد کے ساتھ آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے اہلکاروں کو مہنگی شمسی توانائی خریدنے کے لیے رشوت دینے کا الزام لگایا ہے۔. تاہم اس میں افسران کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔