اڈلی فروخت کرنے والی بوڑھی کو فری گیس کنکشن

   

چینائی ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے تاملناڈو کی متوطن 80 سالہ کملا تھل کے جذبہ کو سلام کیا ہے ، جو ایک روپئے میں اڈلی فروخت کرتی ہے۔ پردھان نے ٹوئیٹ کیا کہ مقامی او ایم سی حکام کے ذریعہ کملاتھل کو ایل پی جی کنکشن دلانے میں مدد کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔