اڈوانسڈ میں اقلیتی اقامتی جونیر کالجس کے 2 طلبہ کوالیفائیJEE

   

اڈوانسڈ میں اقلیتی اقامتی جونیر کالجس کے 2 طلبہ کوالیفائیJEE
محمد جنید اور رنجیت نائک کو مبارکباد

حیدرآباد 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے سکریٹری بی شفیع اللہ نے بتایا کہ تلنگانہ اقامتی جونیر کالجس سے وابستہ 2 طلبہ جائنٹ انٹرنس اگزامنیشن (JEE) اڈوانسڈ میں کوالیفائی قرار پائے ہیں۔ طلبہ کو سنٹر آف ایکسلنس میں JEE اڈوانسڈ کی کوچنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جے ای ای مینس میں 17 طلبہ کوالیفائی قرار پائے تھے جبکہ جے ای ای اڈوانسڈ میں محمد جنید اور آر رنجیت نائک نے اچھا رینک حاصل کیا۔ اِن دونوں طلبہ کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی آئی آئی ٹی میں داخلہ ملے گا۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور اور حکومت کے مشیر و صدر سوسائٹی اے کے خان نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ بی شفیع اللہ نے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔