اڈوانی و دیگر بھی ایمس پہنچ گئے ، جیٹلی کی صحت دریافت کی

,

   

نئی دہلی ، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر فینانس ارون جیٹلی بدستور مصنوعی نظام تنفس پر ہیں، اور سیاستدانوں بشمول ویٹرن بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور چیف منسٹر اترکھنڈ تریویندر سنگھ راوت کا یہاں ایمس پہنچ کر اُن کی صحت کے تعلق جانکاری حاصل کی۔ اڈوانی کے ہمراہ اُن کی دختر پرتبھا تھیں۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی، گورنر یو پی آنندی بین پٹیل، ڈپٹی چیف منسٹر بہار سشیل کمار مودی، بی جے پی نیشنل جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور پارٹی ایم پی منیکا گاندھی نے بھی جیٹلی سے تعلق خاطر کا اظہار کرتے ہوئے ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ 66 سالہ جیٹلی کو سانس پھولنے اور بے چینی کی شکایت پر 9 اگست کو تیزی سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) سے رجوع کیا گیا تھا۔ ایمس نے جیٹلی کی حالت ِصحت کے بارے میں 10 اگست سے کوئی بلیٹن جاری نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیٹلی اکسٹراکارپورئل ممبرین آکسیجن ئیشن ECMO اور انٹرا آرٹک بلون پمپ IABP کے مصنوعی سہارے پر ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہمہ شعبہ جاتی ٹیم اُن کی حالت کی مسلسل نگرانی کررہی ہے۔