کولکاتہ 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو ان کی 92 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ۔ ٹوئیٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے سابق نائب وزیر اعظم کی صحت اور خوشحالی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایل کے اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ان کی اچھی صحت اور خوش حالی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کرتی ہیں۔