اڈیشہ: جنسی ہراسانی کے الزام میں پرفیسر گرفتار

,

   

باری پاڑہ (اڈیشہ) : پولیس نے آج اوڈیشہ کے میورو بھنج ضلع کے کالج میں ایک طالبہ کو جنسی ہراسانی کے الزام پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ پروفیسر ایم پی سی آٹونومیس کالج باری پاڑہ کے انگلش ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ہے۔ مذکورہ طالبہ پی جی کی اسٹوڈنٹ بتائی جاتی ہے۔

والد کی شکایت پر جمعرات کو ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اُن کی لڑکی کے ساتھ پروفیسر جنسی ہراسانی کا مرتکب ہوا ہے۔ دریں اثناء کالج کے طلباء و طالبات نے بھی پروفیسر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔